تربت: سنگانی سر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

تربت (گدروشیا پوائنٹ) تربت کے علاقے سنگانی سر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ آج رات تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا۔ جب موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اکرام مراد اور شے مرید ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے جو دونوں تربت کے علاقے ابسر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں پولیس ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سرخی