اوتھل(گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان بار کونسل کے رکن اور انڈیپنڈنٹ پینل کے نامزد امیدوار برائے بلوچستان بار کونسل (لسبیلہ، حب و مکران) قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ نے لسبیلہ بار کے وکلاء سے اوتھل بار روم میں ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ حب بار کے صدر محمد اقبال جاموٹ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری اسلم مینگل ایڈوکیٹ، مشکور انور ایڈوکیٹ، بوھیر صالح ایڈوکیٹ اور نوید تاج ایڈوکیٹ، اسامہ ظفر ایڈوکیٹ، عبدالمجید ایڈوکیٹ تھے۔ وکلاء سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے وکلاء کا کردار ہمیشہ نمایاں اور بنیادی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ پینل کی قیادت نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے امیدوار نامزد کیا ہے اور کامیابی کے بعد وکلاء برادری کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور بارز کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ تقریب سے محمد اقبال جاموٹ ایڈوکیٹ، اسلم مینگل ایڈوکیٹ، لسبیلہ بار کے صدر عبدالواحد رونجھو ایڈوکیٹ، عامر جلیل ایڈوکیٹ، مشکور انور ایڈوکیٹ اور بوھیر صالح ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ کی نامزدگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کامیابی کے بعد وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ اس دوران لسبیلہ بار کے صدر عبدالواحد رونجھو ایڈوکیٹ نے قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ، محمد اقبال جاموٹ ایڈوکیٹ، اسلم مینگل ایڈوکیٹ، مشکور انور ایڈوکیٹ، بوھیر ایڈوکیٹ، نوید ایڈوکیٹ اور دیگر مہمانوں کو تحفے میں اجرک چادر پہنائے۔ ملاقات میں لس بیلہ بار کے صدر واحد رونجو ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری عامر جلیل ایڈووکیٹ، سابقہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر عاصم کاظم ایڈووکیٹ، شکیل ایڈووکیٹ، غلام سرور ایڈووکیٹ، میڈم ساجدہ ایڈووکیٹ، اقبال ایڈووکیٹ، قادر بخش جمالی ایڈووکیٹ، سلطان قادر ایڈووکیٹ ، ضیاءالرحمان ایڈووکیٹ، دلیل ایڈووکیٹ، زوہیب خلیل ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔

