تربت: کیچ کلچرل فیسٹول کے نمایاں طلبہ و فنکاروں کے اعزاز میں تقریب، ڈی سی بشیر احمد بڑیچ نے انعامات تقسیم کیے

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ضلعی انتظامیہ کیچ کے زیراہتمام کیچ کلچرل فیسٹول میں بزنس پروپوزل اور گلوکاری کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ، فنکاروں اور رضاکاروں کے اعزاز میں سرکٹ ہاؤس تربت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ تھے جنہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے والے شرکاء کو شاباشی دی۔ تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کیچ کے رضاکاروں سمیت نوجوانوں نے فیسٹول میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا ہے جو نہ صرف علاقے کی ثقافت بلکہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیسٹول کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، مقامی ثقافت کو فروغ دینا اور مثبت سماجی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ انشاء اللہ اس سال دسمبر اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کرینگے اور بھی تاریخی ہوگا اور میوزیکل محفل بھی شامل یوگا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ، کلچرل فیسٹول کے سیکرٹری التاز سخی اور تربت پریس کلب کے صدر صلاح الدین سلفی بھی شریک تھے جنہوں نے رضاکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
تقریب کے دیگر مقررین نے ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کے اس مثبت اقدام کو سراہا اور آئندہ بھی اس نوعیت کے کلچرل پروگرامز کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔