تربت: گرلز ماڈل ہائی اسکول میں سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن، طالبات کے تخلیقی ماڈلز اور بلوچ ثقافت کو سراہا گیا

تربت(گدروشیا پوائنٹ) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول تربت میں 21 اکتوبر کو سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن کا شاندار پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں سائنسی ماڈلز، آرٹس، بلوچ ثقافت اور فوڈ اسٹالز لگائے گئے تھے۔ اس نمائشء پروگرام میں سکول کے طالبات نے اپنی محنت، قابلیت اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ نمائشی پروگرام میں اسکول کے ایل ای سی کے چیئرمین اور میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی، چیف آفیسر تربت شعیب ناصر ، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سکولز مکران عبدالغفور دشتی ، ڈی ای او کیچ منظور احمد بلوچ، ڈی او ای کیچ اصغر علی و دیگر افسران ممتاز بلوچ ،نبی بخش ، جی ٹی اے بلوچستان کے مرکزی چیف آرگنائزر اکبر علی اکبر اور کیچ میوزیم سینئر کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر ایاز ہاشم اور دیگر شخصیات نے شرکت کرکے اسٹالوں پر طالبات سے انکے اسٹالز سے متعلق بریف لی اور سوالات کیئے۔ طالبات کی ذہانت اور کام کی تعریف کی۔اس موقع پر گرلز ڈگری کالج، ایلیمنٹری کالج، مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کے اساتذہ اور طالبات کیساتھ ساتھ اسکول ہذا کے سابقہ پرنسپلز نے بھی دوری کیا ۔ جبکہ سکول کے پرنسپل و بمع اسٹاف نے سابق پرنسپل میڈم وحیدہ اور دیگر مہمانوں کے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے قیمتی وقت سے نوازا اور اسکول کی طالبات و اساتذہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ تمام مہمانوں نے طالبات کے مختلف شعبوں میں پیش کیے گئے ماڈلز، تخلیقی کاموں اور ثقافتی اسٹالز کا معائنہ کیا اور ان کی محنت، ذہانت اور پیشکش کو سراہا۔ انہوں نے اساتذہ کی رہنمائی اور اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ بتایا گیا کہ یہ کامیاب ایگزیبیشن اسکول کی پرنسپل اور اساتذہ کی بھرپور نگرانی، رہنمائی اور ٹیم ورک کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔ آخر میں اسکول انتظامیہ نے سکول کے تمام اساتذہ اور طالبات کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اسی جذبے اور تعاون سے آئندہ بھی اسکول تعلیمی اور غیر نصابی میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا- ایگزیبیشن میں اسکول فار آل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے بھی بک اسٹال لگایا گیا تھا۔ اس موقع پر طالبات نے اپنے ہاتھ سے بناۂے آرٹ کو مہمان خصوصی میئر تربت بلخ شیر قاضی کو تحفے میں پیش کی