تربت(گدروشیا پوائنٹ) سی پیک روڈ علاقہ کیساک کے مقام پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد موقع پر جاں بحق، ایک شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق کیساک کے مقام پر تربت ٹو کوئٹہ شاہراہِ، سی پیک روڈ پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں مقامی افراد شاہ جان ولد رحیم بخش سکنہ ہیرونک، نعیم ولد نبی بخش سکنہ ہیرونک اور بہادر ولد ہاشم سکنہ شاپک شامل ہیں۔ حادثے میں ڈاکٹر شبیر ولد میران شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد زمیاد ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔پولیس انکی گرفتاری کیلئے تحقیقات کررہی ہے

