تربت(گدروشیا پوائنٹ) جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ 2076) ڈسٹرکٹ کیچ کے تمام عہدیداران اور ممبران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد بلوچ کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ صبح 11 بجے شہرک میں ان کے آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ 2076) ڈسٹرکٹ کیچ کا قافلہ جنازے میں شرکت کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت سے صبح 9:30 بجے روانہ ہوگا۔

