تربت(گدروشیا پوائنٹ)پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کیچ ، گوادر ، پنجگور اور ٹیچنگ ہسپتال تربت یونٹ نے اپنے جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کیچ کے سابق صدر عابد جان ولد مراد بخش کی ناگہانی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ھے اور کہا ہے کہ مرحوم نے بلوچستان بھر میں پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی مضبوطی اور فعالی کیلئے گران قدر خدمات سرانجام دی ھےان کی اس لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ مرحوم عابد بلوچ کی بے وقت موت سے نہ صرف پیرامیڈیکل اسٹاف بلکہ ضلع کیچ ایک فعال اور بہترین سوشل ایکٹیویسٹ سے محروم ہوا ہے انہوں نے ان کی بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عابد بلوچ کی رحلت سے جو خلہ خالی ہوا ھے وہ برسوں تک خالی ہی رھے گا دریں اثنا پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مکران ڈویژن نے اپنے ایک الگ بیان میں ٹیچنگ ہسپتال تربت یونٹ کے فنانس سیکریٹری راشد بلوچ سے ان کی ہمشیرہ کی ناگہانی رحلت پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہےاور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے

