ہیرونک (گدروشیا پوائنٹ) نیشنل پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے رکن فدا جان بلیدی، بی ایس او کے چیئرمین بوہیر صالح بلوچ، نیشنل پارٹی ہیرونک کے تحصیل صدر حبیب بلوچ اور جنرل سیکرٹری وحید بلوچ نے ایک پُررونق اور دلچسپ کرکٹ میچ میں شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
مہمانِ خصوصی فدا جان بلیدی نے دونوں ٹیموں سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر معاشرے میں صحت مند رجحانات کو فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل اتحاد، نظم و ضبط اور بھائی چارے کو مضبوط بناتے ہیں۔
آخر میں فدا جان بلیدی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ شرکاء نے ان کی رہنمائی اور جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

