تربت (گدروشیا پوائنٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیرِ اہتمام “فنانشل لٹریسی” کے موضوع پر معلوماتی و آگاہی سیشن منعقد ہوا، جس کے ریسورس پرسن سجاد سلیم تھے۔ سیشن میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کہدہ یوسف بازار آبسر اور مڈل اسکول شاہ آباد کے ہیڈماسٹرز اور اساتذہ نے شرکت کی۔ سجاد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مالیاتی تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسے جلد نصابِ تعلیم کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ نئی نسل کو جدید مالیاتی اور ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کو سرٹیفیکیٹس دیے گئے اور ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔ اساتذہ نے اسٹیٹ بینک کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام مالیاتی شعور کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

