اوستہ محمد (گدروشیا پوائنٹ)کچھ روز قبل گدروشیا پوائنٹ نیوز پر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حامد قمبرانی میں ٹیچر کی تعیناتی کے حوالے سے خبر شائع ہوئی تھی، جس پر محکمۂ تعلیم اوستہ محمد نے فوری نوٹس لیا۔ آج محکمہ کی جانب سے اسکول میں باقاعدہ طور پر ٹیچر تعینات کردیا گیا۔اسکول کی والدین کمیونٹی نے گدروشیا پوائنٹ کے نمائندے فرید احمد قمبرانی اور ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:
“ہم گدروشیا پوائنٹ کی ٹیم کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے اسکول میں ٹیچر کی تعیناتی کے لیے آواز بلند کی۔”

