تربت (گدروشیا پوائنٹ) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سری کہن کی کارکردگی نے حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری دکھائی ہے جس کا سہرا ہیڈ ماسٹر اعجاز احمد کے سر جاتا ہے۔ ان کی قائدانہ صلاحیت، وژن اور انتھک محنت نے اس ادارے کو تعلیمی و غیر نصابی میدان میں ایک مثالی مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔اعجاز احمد نے ہیڈ ماسٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد اسکول کے نظم و نسق کو بہتر بنایا، کلاس رومز کی مرمت و رنگ و روغن سمیت غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا۔ ان کی کوششوں سے طلبہ میں نظم و ضبط، تعلیمی لگن اور اخلاقی تربیت کو فروغ ملا۔ علاقے کے عمائدین، کونسلرز اور تعلیمی انتظامیہ نے بھی ان کی خدمات کو سراہا ہے۔اساتذہ اور طلبہ دونوں نے اعجاز احمد کی قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کی سرپرستی میں اسکول میں تقریری مقابلے، کھیل، سائنسی نمائشیں اور ادبی سرگرمیاں بھی باقاعدگی سے منعقد ہو رہی ہیں، جس نے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سینئر اساتذہ شریف احمد مجاہد بلوچ، محمد اقبال اور مراد بلوچ نے کہا کہ اعجاز احمد کی قیادت میں اسکول واقعی معیاری تعلیمی ادارہ بن چکا ہے، جو طلبہ کے لیے روشنی کا مینار اور علاقے کی ترقی کا ضامن ہے.

