گوادر: نیاآباد شمبے اسماعیل میں پانی کا شدید بحران، پندرہ دن سے سپلائی بند

گوادر (گدروشیا پوائنٹ)نیاآباد شمبے اسماعیل میں پانی کے شدید بحران نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ پندرہ سے بیس دنوں سے پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے اور لوگ بوند بوند پانی کے لیے ترس رہے ہیں .حق دو تحریک کے ضلعی جنرل سیکریٹری بابر شہزاد نے اس صورتحال پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بارہا متعلقہ اداروں کے دروازے کھٹکھٹائے مگر کسی نے سننے کی زحمت نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے اور پبلک ہیلتھ اپنی من مانیوں میں مصروف ہیں جبکہ عوام بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔بابر شہزاد نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر نیاآباد اور گردونواح میں پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو عوام کو سڑکوں پر لاکر ائیرپورٹ روڈ بلاک کر کے دھرنا دینا پڑے گا۔ انہوں نے ڈی سی گوادر سمیت متعلقہ اداروں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔