گوادر(گدروشیا پوائنٹ)گوادر چیمبر آف کامرس کے سینئر رہنما جام خالد کے بیٹے عبدالستار کی وفات پر نویں روز بھی تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری
گوادر چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے سینئر رہنما جام خالد کے بیٹے عبدالستار کی وفات پر نویں روز بھی گوادر سمیت مختلف علاقوں سے سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات کی آمد اور تعزیت کا سلسلہ جاری رہا۔ تعزیت کے لیے آنے والوں میں روحانی پیشواشیخ عبدالكریم، شیخ باسط، سابق اسپیکر بلوچستان سینیٹر کہدہ اکرم،کہدہ زاکر،جام عبدالواحد،جام اسلم،لال محمد، محمد انور، لیکچرر ارشاد علم، حاجی امان اللہ کترہی، انجینئر ذاکر، ٹھیکیدار رحیم بخش، ڈی ایچ او گوادر عبد اللطیف دشتی، ایڈووکیٹ میراج علی، عابد رحیم سہرابی اور ناصر رحیم سرابی شامل تھے۔ شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی اور اہل خانہ کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کیا۔
تعزیت کا یہ سلسلہ جی ڈی اے کالونی میں جام خالد کے گھر پر بدستور جاری ہے۔

