تربت: کیچ پولیس کے ایس پی زہیب محسن کو لاپتہ افراد کی بازیابی پر تعریفی خط

تربت (گدروشیا پوائنٹ) لاپتہ افراد کی بازیابی میں نمایاں کردار پر ایس پی کیچ زہیب محسن کو کمیشن کی جانب سے تعریفی خط جاری۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں مثالی کارکردگی دکھانے پر ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن کو جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی ممبر کمیشن برائے انکوائری جبری گمشدگیوں بلوچستان نے تعریفی خط جاری کیا ہے جاری کردہ لیٹر کے مطابق ایس ہی کیچ زوہیب محسن نے اپنی موجودہ تعیناتی کے دوران نہ صرف ذاتی دلچسپی سے معاملات کو دیکھا بلکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات بھی کیے۔ ان کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ لگن اور مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہوئے یہ تعریفی خط کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ تعریفی خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ایس پی زوہیب محسن کی جانب سے پیش کردہ جے آئی ٹی رپورٹس معیاری، مکمل اور تسلی بخش قرار دی گئی ہیں، جو ان کی سنجیدگی اور معاملہ فہمی کا ثبوت ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایس پی زوہیب محسن کو ان کی خدمات پر سراہا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی انہیں بحیثیت پی ایس پی کوئٹہ ان کی قابلِ ذکر کارکردگی پر تعریفی خط دیا جاچکا ہے۔ کمیشن نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔