تربت(گدروشیا پوائنٹ)کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر، فیسٹیول کمیٹی کی جانب سے شہر میں پمفلٹ تقسیم، پینافلیکس، پوسٹرز اور اسٹیکرز آویزاں کرنے کا سلسلہ تیز۔تربت میں کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریاں جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔ یکم سے تین اکتوبر تک منعقد ہونے والا یہ رنگا رنگ فیسٹیول ادب وثقافت، تاریخ، تہذیب اور روایت کو ایک نئے انداز میں اجاگر کرے گا۔ ہفتے کے روز فیسٹیول سیکرٹری التاز سخی اور حافظ صلاح الدین سلفی کی سربراہی میں کمیٹی کے اراکین نے شہر کے مختلف بازاروں اور گلیوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور مختلف نمایاں مقامات پر اسٹیکرز آویزاں کئے اور دکانداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو فیسٹیول میں شریک ہونے کی دعوت دی.اس موقع پر مقبول ناصر، غلام اعظم دشتی، قدیرلقمان، عومر ہوت، للہ دشتی، نصرت اللہ بلیدی، پھلان خان، نورشاہ نور، اسداللہ، ایاز اسلم، زاہد حسین، یلان زامرانی، امجد مراد ودیگر بھی ہمراہ تھے۔فیسٹیول کمیٹی کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر رنگ برنگے بینرز اور فلیکس آویزاں کردئیے گئے ہیں، جب کہ کیچ کلچرل سینٹر کو خصوصی طور پر سجایا جا رہا ہے۔ تربت کے نوجوان، طلبا، فنکار اور شہری اس فیسٹیول کے آغاز کے منتظر ہیں اور شہر میں ایک خوشگوار گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں تربت یونیورسٹی، بلوچستان اکیڈمی تربت، تربت پریس کلب، کیچ سول سوسائٹی، کیچ کلچرل سینٹر اور این آر ایس پی سمیت مختلف ادارے اور سماجی تنظیمیں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کلچرل فیسٹیول نہ صرف ایک ثقافتی میلہ ہے بلکہ یہ بلوچ تاریخ، ادب، فنون اور روایات کو نئی نسل تک پہنچانے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق یہ ایونٹ مقامی لوگوں کو اپنی تہذیبی اقدار کے قریب کرے گا اور بیرونی دنیا کو کیچ کی انفرادیت اور جمالیات سے روشناس کرائے گا۔تربت میں کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یکم سے تین اکتوبر تک جاری رہنے والے اس رنگا رنگ فیسٹیول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ہفتے کے روز التاز سخی اور حافظ صلاح الدین سلفی کی سربراہی میں کمیٹی کے اراکین نے شہر کے مختلف بازاروں اور گلیوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور دکانداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو اس ثقافتی جشن میں شریک ہونے کی دعوت دی۔اس موقع پر شہر کے مختلف حصوں میں بینرز اور فلیکس نصب کیے گئے ہیں جبکہ کیچ کلچرل سینٹر کو خصوصی طور پر سجایا جا رہا ہے۔ شہریوں، طلبا اور مقامی فنکاروں کی بڑی تعداد اس فیسٹیول میں شمولیت کے لیے پرجوش دکھائی دے رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہونے والے اس فیسٹیول میں تربت یونیورسٹی، بلوچستان اکیڈمی تربت، تربت پریس کلب، کیچ سول سوسائٹی، کیچ کلچرل سینٹر اور این آر ایس ایس پی سمیت مختلف ادارے اور سماجی تنظیمیں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کلچرل فیسٹیول تربت کی تاریخ، ثقافت اور فنونِ لطیفہ کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی ہم آہنگی کا بھی ذریعہ بنے گا۔ ان کے مطابق یہ فیسٹیول علاقائی ثقافت وتہذیب کو دنیا کے سامنے روشناس کرانے کا موقع فراہم کرے گا۔کیچ کلچرل فیسٹیول صرف ایک میلہ نہیں بلکہ یہ ہماری تہذیبی شناخت اور سماجی شعور اجاگر کرنے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ ایونٹ ہماری نئی نسل کو اپنی جڑوں سے جوڑنے اور دنیا کے سامنے ثقافت کی خوبصورتی نمایاں کرنے میں مددگار ہوگا۔یاد رہے کہ کیچ کلچرل فیسٹیول میں موسیقی، روایتی بلوچی دستکاری، ملبوسات کی نمائش، ادبی محفلیں، لوک رقص، اور ثقافتی نمائشوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور نوجوانوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔ ان تمام تقریبات کا مقصد بلوچ ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو نمایاں کرنا، مقامی ہنر کو فروغ دینا اور سماج میں مثبت سوچ کو اجاگر کرنا ہے۔تربت کے شہریوں اور طلبا میں فیسٹیول کے حوالے سے غیر معمولی جوش پایا جا رہا ہے۔ کئی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ سے نہ صرف مثبت تفریحی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی فنکاروں اور ہنرمندوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع بھی ملے گا۔

