پسنی: میونسپل کمیٹی کی اسپرے مہم کا آغاز، عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی نور احمد کلمتی اور وائس چیئرمین فہیم علی جوہر کی ہدایات کی روشنی میں چیف آفیسر محمد عادل بشیر کی خصوصی نگرانی اور اے ڈی ایچ او پسنی ڈاکٹر عبدالروف بلوچ کے تعاون سے میونسپل کمیٹی پسنی کی ٹیم نے اسپرے مہم کا آغاز کر دیا۔

اسپرے مہم سپر وائزر انور بلوچ کی نگرانی میں جاری ہے، جس کا مقصد عوام کو مختلف وبائی امراض سے بچاؤ اور صحت مند ماحول کی فراہمی ہے۔ اس موقع پر مقامی شہریوں نے میونسپل کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے علاقے میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے گا۔
میونسپل حکام کے مطابق اسپرے مہم بتدریج پسنی کے مختلف علاقوں میں جاری رکھی جائے گی تاکہ ہر شہری کو اس سہولت کا فائدہ پہنچ سکے۔