گوادر: بلوچی گلوکار سلیم امین کی ایس ایس پی ضیاء مندوخیل سے ملاقات، عوامی خدمات اور ثقافتی ورثے پر گفتگو

گوادر (گدروشیا پوائنٹ) بلوچی زبان کے نامور گلوکار سلیم امین نے گوادر کے ایس ایس پی ضیاء مندوخیل سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر ایس ایس پی ضیاء مندوخیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنکار اپنی زبان اور ثقافت کے سفیر ہوتے ہیں، جو معاشرے میں اتحاد اور محبت کا پیغام عام کرتے ہیں۔ انہوں نے سلیم امین کی بلوچی موسیقی کے ذریعے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔
گلوکار سلیم امین نے بھی ایس ایس پی ضیاء مندوخیل کی عوامی خدمات اور خوش اخلاقی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء مندوخیل ایک عوام دوست افسر ہیں جن کا دروازہ ہر فریادی کے لیے کھلا رہتا ہے۔ سلیم امین نے مزید کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل سن کر فوری اقدامات اٹھاتے ہیں جو ان کی خدمتِ خلق کا ثبوت ہے.