گوادر: ایم این اے کیچ کم گوادر کے نمائندہ خصوصی میر ندیم کا زیارت مچی اسکول کا دورہ

گوادر ( گدروشیا پوائنٹ)ایم این اے کیچ کم گوادر کے ہدایت پر ان کے نمائندہ خصوصی میر ندیم نے زیارت مچی اسکول کا تفصیلی دورہ اور علاقے کے متعبر شخصیات سے ملاقات۔ اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز، طلباء کے بیٹھنے کی سہولیات اور تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔ اساتذہ نے اسکول کے مسائل اور تعلیمی کارکردگی پر بریفنگ دی
میر ندیم نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسکول کے بنیادی مسائل جیسے فرنیچر، پانی، اور کتابوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ گراؤنڈ کا معائنہ بعد ازاں میر ندیم نے زیارت مچی گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے
نوجوانوں نے گراؤنڈ کی تزئین و آرائش، کھیلوں کے سامان اور سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
میر ندیم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع پیدا کرنا ان کی صحت اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ضروری ہے۔
میر ندیم نے اسکول کی بہتری کے لیے جلد اقدامات کی یقین دہانی۔
گراؤنڈ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا اعلان کیا، تعلیم اور کھیل دونوں کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم۔ اس موقع پر گوادر کے نوجوان انکر پرسن امتیاز کریم بھی میر ندیم کے ھمراہ تھے۔