گوادر: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ برادری کا اہم اجلاس

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر گوادر افس میں ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کی زہر صدارت ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو گوادر بوہیر دشتی ۔ تحصلدار منیراحمد ۔ واہس تحصلدار حاجی جاوید ۔ انفارمیشن سیکریٹری بالاچ بلوچ ٹرانسپورٹ بردای کے صدر اقبال شاہ زی ۔ نوید شاہ زی۔ برکت جوسکی۔ فتح گورگیج نواز کریم دیگر ٹرانسپورٹر موجود تھے ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے کہا قانون کی بالادستی ہم سب پر فرض ہے تمام ٹرانسپورٹ برادری اپنے روڑ پرمیٹ اکتوبر تک بنا دے یہ دفتر اپ لوگوں کا ہے ہیاں مسلے حل کیے جاتے ہیں ٹرانسپورٹ برادری بس ٹرمینل میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں یہ شہر ہم سب کا ہے اس کے فلاح وبہبود صفائی کے لیے تعاون کریں۔