تربت(گدروشیا پوائنٹ) مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سابق انفارمیشن سیکرٹری اور کیچ بار ایسوسی ایشن کے سابقہ نائب صدر عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان کہاہے کہ تمپ اور اورماڑہ اور جیوانی میں جوڈیشل کمپلیکس بنایا جائے اور پیسنی کے زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کو جلد مکمل کیا جائے اور گوادر جوڈیشل کمپلیکس کے اضافی کورٹ روموں کو جلد مکمل کیا جائے گوادر جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کافی بڑی عمارت ھے نییب کی عدالت اور اینٹی نارکوٹکس کی عدالت کے لیے نئے کورٹ روم بنایا جائے اور اسٹاف بھی بھرتی کیا جائے واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس عدالت کو بنے ایک سال کے قریب عرصہ ھوتا ھے مگر اب تک کوئی بھی اسٹاف بھرتی نہیں کیا گیا ہے جو کہ گوادر کے جوانوں کے ظلم و زیادتیوں کی بات ہے نیب کے عدالت کو بھی فحال کیا جائے اور کسٹم عدالت گوادر یا تربت میں بنایا جائے مکران ایریا کا تربت ھائی کورٹ کے ساتھ سروس ٹریبونل کورٹ اور دیگر عدالتیں بھی بنایا جائے تاکہ عوام کو انصاف ان کے دہلیز پر ملنا چاہیے ھم اھل مکران کے عوام اور وکلاء کے طرف سے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان یحییٰ خان آفریدی اور چیف جسٹس آف بلوچستان روزی خان بڑیچ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمپ اور اورماڑہ اور جیوانی میں جوڈیشل کمپلیکس بنایا جائے اور گوادر اور پسنی کے جوڈیشل کمپلیکس میں مزید کمرے اور دیگر تعمیرات کیا جائے زیر تعمیر منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے اور اینٹی نارکوٹکس کورٹ کے اسٹاف بھرتی کیا جائے اور نیپ کورٹ کے لیے جج تعینات کیا جائے کسٹم کورٹ اور سروس ٹریبونل کے کورٹز تربت میں بنایا جائے تاکہ مکران کے عوام کو تو کچھ سہولتیں مل سکے

