تربت: لاء کالج کے طلبہ کی جیہند لیاقت کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی ریلی

تربت (گدروشیا پوائنٹ) لاء کالج تربت کے طلبہ نے اپنے ساتھی چوتھے سمسٹر کے طالب علم جیہند لیاقت کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ شریک ہوئے ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ شریک ہوئے جنہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔
مقررین نے بتایا کہ جیہند لیاقت کو 25 اگست 2025 کی رات کیچ میں ان کے گھر سے لاپتہ کیا گیا، جس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ جیہند ایک محنتی طالب علم ہیں اور ان کی جبری گمشدگی تعلیمی ماحول میں خوف کی فضا پیدا کر رہی ہے۔
طلبہ کونسل نے جیہند لیاقت کی فوری اور باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر انہیں منظر عام پر نہ لایا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔