آواران(گدروشیا پوائنٹ)بطور بلوچ طلباء اور سابق صدر بی ایس او پجار جھاؤ زون، ضلع آواران کے تعلیمی اداروں میں جاری بدترین بدعنوانی اور تعلیمی زوال کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔سابق صدر بی ایس او پجار جھاؤ عامر بزنجو
اسکولوں کے لیے مختص کلسٹر بجٹ کو بااثر عناصر اور ملوث اہلکاروں نے ہڑپ کر کے نہ صرف قانون شکنی کی ہے بلکہ غریب طلباء کے مستقبل پر بھی ڈاکہ ڈالا ہے۔ اساتذہ کی ذمہ داریوں سے غفلت اور اداروں کی بندش نے ضلع کے تعلیمی ڈھانچے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ یہ صورتحال ریاستی غفلت اور حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، جسے بلوچ طلباء اور عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع آواران میں فوری طور پر ایک آزاد آڈیٹنگ کمیٹی تشکیل دی جائے جو اسکولوں کے کلسٹر بجٹ کی شفاف تحقیقات کرے اور اس کرپشن میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
اگر اس عوامی مطالبے کو نظرانداز کیا گیا تو بلوچ طلباء اپنے حقِ تعلیم اور مستقبل کے تحفظ کے لیے سخت احتجاجی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

