پنجگور : پنجگور بار کا اجلاس، جاڈین دشتی ایڈووکیٹ کو مکران و لسبیلہ سیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار نامزد

پنجگور (گدروشیا پوائنٹ) پروفیشنل پینل کے امیدوار برائے مکران و لسبیلہ سیٹ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ جاڈین دشتی ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیچ کے صدر عبدالمجید شاہ ایڈووکیٹ، سابق صدر مکران ہائی کورٹ بار محراب خان گچکی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، جنرل سیکریٹری کیچ بار نیاز محمد ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری عابد عمر ایڈووکیٹ اور سینئر ممبران کہدہ عنایت اللہ دشتی ایڈووکیٹ، مجید دشتی ایڈووکیٹ اور طلال نزیر ایڈووکیٹ کے ہمراہ پنجگور بار کا دورہ کیا اور وکلاء سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر بار کونسل کے الیکشن 2025-2030 پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صدر کیچ بار مجید شاہ ایڈووکیٹ، سابق صدر مکران ہائی کورٹ بار محراب خان گچکی ایڈووکیٹ، پنجگور بار کے صدر علاؤالدین ایڈووکیٹ، امیدوار جاڈین دشتی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور امان کریم بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پنجگور نے جاڈین دشتی ایڈووکیٹ کو مشترکہ امیدوار نامزد کرتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پنجگور بار کے ممبران عبدالوحید ایڈووکیٹ، علاؤالدین ایڈووکیٹ، امان بلوچ ایڈووکیٹ، امان کریم ایڈووکیٹ، امان قادر ایڈووکیٹ، محمد یونس ایڈووکیٹ، عبدالحئی ایڈووکیٹ، اکرم علی ایڈووکیٹ، شاہ جان ایڈووکیٹ، نور احمد ایڈووکیٹ، الہی بخش ایڈووکیٹ، ندیم احمد ایڈووکیٹ، رحمدل ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء بھی شریک ہوئے۔