گوادر: محکمہ فشریز کی بھرتیوں کے لیے ماڈل ہائی اسکول میں تحریری ٹیسٹ کا انعقاد

گوادر(گدروشیا پوائنٹ) اج ماڈل ہائی اسکول میں محکمہ فشریز نے حالیہ بھرتی کے سلسلے میں مختلف آسامیوں پر تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہے۔ ان ٹیسٹوں کا مقصد میرٹ کی بنیاد پر اہل اُمیدواروں کا انتخاب کرنا ہے تاکہ محکمے کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے
تحریری ٹیسٹ میں مکران بھر سے مرد اور خواتین امیدواروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جنہیں اصولوں کے مطابق پرچے اور سوالات فراہم کیے گئے۔ امتحانات کا انعقاد مقررہ شیڈول اور قواعد و ضوابط کے تحت پرامن اور منظم انداز میں مکمل کئے گئے امتحانی عمل کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل فشریزعتیق اللّٰہ خان ،پلاننگ ڈائریکٹر فشریز سید ظہور شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حمزہ ۔ اسسٹنٹ ڈاہریکٹر شاہ فہد اور دیگر متعلقہ عملے نے بخوبی انجام دی اور تمام مراحل شفافیت اور میرٹ کے تقاضوں کے مطابق مکمل ہوئے