گوادر(گدروشیا پوائنٹ) ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین گوادر ہوت حاجی نعمت اللہ و بارڈر ٹریڈ سے وابستہ افراد کی گوادر پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب گوادر ڈسٹرکٹ کے وائس چیئرمین ہوت نعمت اللہ ۔حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر بشیر ہوت ، ناکو مجید گورگیج۔ واحد ہوت ۔ عبدالغنی ، سول سوسائٹی کے صدر محمد جان بلوچ ۔ واجول بلوچ عابد دشتی و دیگر نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل جیونی کے گبد 250 بارڈر میں گزشتہ کئی عرصہ سے بارڈر ٹریڈ ہورہی ہے جہاں بیرون صوبہ بزنس مین اور کاروباری افراد آکر کاروبار کرتے ہیں ۔ 250 بارڈر مکمل طور پر ایک پُرامن ایریا ہے جہاں لوگ آزادانہ طور پر کام کرکے حکومت کو ماہانہ 4 سے 6 ارب روپے کی کثیر ریونیو ٹیکس کی صورت میں ادا کرتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہی نہیں بلکہ 250 بارڈر سے ہزاروں لوگ محنت مزدوری کرکے اپنے گھر بار کے لیے دووقت کی روزی روٹی کا بندوست کرتے ہیں ۔ یہ ایک پُرامن علاقہ ہے مگر اس علاقے میں بارڈر پار سے آکر چند نامعلوم مسلحہ افراد نے اپنی خودساختہ حکومت قائم کردی ہے جو اپنی اسلحے کی زور پر مقامی افراد کی لوٹ کھسوٹ میں مصروف عمل ہیں ۔ غریبوں پر ظلم کرتے ہیں ان کی گاڑیاں ، مال مویشیاں اسلحہ کی زور پر لیجاتے ہیں ، یہ ناشناس لوگ رات کی تاریکی اور دن دہاڑے بھی لوگوں کے قانونی طور پر خریدے گئے فیول سمیت ان کی مال مویشیاں تک لے جاتے ہیں جو مقامی افراد کی پریشانی کا باعث ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مقامی اور کاروباری افراد کو تحفظ فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، لیویز ، وفاقی سیکورٹی فورسز ، اور حکومت کی ذمہ داریاں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکومت نے 250 بارڈر پر کاروباری افراد اور مقامی افراد کے جان و مال کی تحفظ یقینی نہیں بنائیں ورنہ حکومت کو ماہانہ اربوں روپے کی ریونیو کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگوں کو بیروزگار ہونا پڑے گا ۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکومت اور سیکورٹی اداروں نے انھیں 250 بارڈر پر نامعلوم مسلحہ افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی اور لوگوں کے جان ومال کی تحفظ یقینی نہیں بنایا تو وہ ملکی عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے انھوں نے علاقے کے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان ، ایم این اے حاجی ملک شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان،، آرمی چیف ،ڈی پی او ، ڈی آئی جی ، 440 ڈویژن سے اپیل کی کہ وہ 250 بارڈر پر ناشناس اسلحہ برداروں سے پاک کرکے مقامی افراد کی کاروبار اور جان و مال کی تحفظ یقینی بنائیں

