پسنی: بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا آغاز

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی، نور احمد کلمتی کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کر دی گئی۔
میونسپل کمیٹی کے عملے نے مختلف علاقوں میں کچرا اٹھانے، گلیوں اور بازاروں کو صاف کرنے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چیئرمین نور احمد کلمتی اور میونسپل عملے کا شکریہ ادا کیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ پسنی میں صفائی کا عمل معمول کے مطابق ہر دوسرے دن جاری رہتا ہے، لیکن اس بار ربیع الاول کے موقع پر شہر کو خصوصی طور پر صاف اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے تاکہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر خوشی اور روحانیت کا ماحول مزید پرنور ہو۔