نوکنڈی: قبائلی رہنما خان محمد آصف سنجرانی انتقال کر گئے

نوکنڈی (گدروشیا پوائنٹ )نوکنڈی کے بزرگ قبائلی رہنما اور سابق ممبر ضلع کونسل چاغی خان محمد آصف سنجرانی مختصر علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔
مرحوم، سابق چیئرمین سینیٹ اور ایم پی اے چاغی محمد صادق سنجرانی، سابق ایم ڈی سیندک میٹلز لمیٹڈ حاجی محمد رازق سنجرانی ، سابق مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی، اور میر ضیاء خان سنجرانی کے والد گرامی تھے۔
خان محمد آصف سنجرانی اپنی دور اندیشی، عوام دوستی اور فلاحی خدمات کے باعث علاقے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ ان کا انتقال ایک بڑا خلا ہے جو عرصہ دراز تک پر نہیں ہو سکے گا۔
تدفین اور فاتحہ خوانی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔