گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز نے 135 پکڑی گئی کشتیاں ریلیز کر دیں

گوادر (گدروشیا پوائنٹ) پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعدد پوائنٹسوں پر پکڑی گئی کشتیوں کو ریلیز کردیا پاکستان کوسٹ گارڈز نے ہمیشہ سے عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے اور عوام کو رلیف دینے کے لیے اسپیڈ بوٹس کو رلیز بھی کرتی رہتی ہے سیکٹر کمانڈر پاکستان کوسٹ گارڈز کی ہدایت پر کرنل زین العابدین صاحب نے متعدد پوائنٹس پر *10 جون 2025 سے لیکر 10 اگست 2025* کے دوران پکڑی گئی 135 کشتیوں کو رلیز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ بوٹ مالکان کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی لین دین میں ملوث ہوئے بغیر اپنی بوٹس لے جائیں آئندہ کے لیے تمام اسپیڈ بوٹس مالکان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اسطرح کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے سے گریز کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی