نوکنڈی: اہل سنت والجماعت کے زیرِاہتمام جشن آمد رسول ﷺ کی شاندار ریلی

نوکنڈی(گدروشیا پوائنٹ)نوکنڈی میں اہل سنت والجماعت کے زیراہتمام جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے ایک شاندار کار اور موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی جامع غوثیہ بغدادیہ سے شروع ہوئی جس کی قیادت قاری نوراللہ قادری نے کی۔

ریلی روایتی راستوں سے گزرتی ہوئی کوئٹہ تفتان شاہراہ تک پہنچی جہاں شرکاء نے نعرہ رسالت اور ولادت باسعادت کے موقع پر فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی بازار سے ہوتی ہوئی واپس جامع غوثیہ بغدادیہ پہنچی جہاں اختتامی دعا قاری نوراللہ قادری نے کروائی۔ انہوں نے عالم اسلام، پاکستان کی سالمیت اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
ریلی کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس فورس رسالدار سعید احمد ایجباڈی کی قیادت میں الرٹ رہی اور شرکاء کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔