گوادر(گدروشیا پوائنٹ) ایم این اے کیچ کم گوادر حاجی ملک شاہ گورگیج کی خصوصی ہدایت پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر ندیم بلوچ نے سول ہسپتال گوادر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالحفیظ بلوچ سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر میر ندیم بلوچ نے حاجی ملک شاہ گورگیج کی جانب سے عوامی مسائل اور بالخصوص صحت کے حوالے سے درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات میں سول ہسپتال گوادر کو درپیش چیلنجز، طبی سہولیات کی کمی اور دیگر انتظامی معاملات پر غور کیا گیا۔
ایم ایس ڈاکٹر عبدالحفیظ بلوچ نے حاجی ملک شاہ گورگیج کے نمائندہ کو ہسپتال کی صورتحال اور دستیاب وسائل کے بارے میں مکمل بات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو درپیش بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید حکومتی توجہ اور سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ تمام تر تفصیلات سننے کے بعد میر ندیم بلوچ نے ایم این اے حاجی ملک شاہ گورگیج کو آگاہ کیا۔ جس پر ایم این اے نے عوامی مفاد میں سول ہسپتال گوادر کو درکار تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حاجی ملک شاہ گورگیج علاقائی عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں اور عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

