پسنی (گدروشیا پوائنٹ)ضلع گوادر کی تحصیل پسنی اور اورماڑہ میں کئی دنوں تک معطل رہنے والی انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے بحال کر دی گئی۔ انٹرنیٹ کی بحالی سے طلبہ، تاجر برادری اور عام صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش کے باعث تعلیمی سرگرمیوں، آن لائن کاروبار اور رابطوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں اس نوعیت کی بندش سے اجتناب کیا جائے تاکہ روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔

