اوستہ محمد: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کا عوامی شکایت پر فوری اقدام

اوستا محمد:(گدروشیا پوائنٹ) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کا عوامی شکایت پر فوری اقدام،گزشتہ کئی روز سے چانڈیہ محلہ، محراب شاہ، مستوئی محلہ، مری محلہ اور بنگلزئی محلہ میں پانی کی فراہمی کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا،تفصیلات کے مطابق اوستا محمد شہر کے مختلف محلوں میں گزشتہ کئی روز سے پانی کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے محکمہ پی ایچ ای کے افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ انجنئیر ریاض علی جمالی کی نگرانی میں پائپ لائنوں کے مرمت کا عمل تیز کیا گیا اور متعلقہ محلوں میں پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی شہریوں نے اس بروقت اقدام پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ عوامی مسائل کا فوری حل صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی اولین ترجیح ہے اور وہ مستقبل میں بھی شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل اقدامات کرتے رہیں گے اپنے حلقے کی عوام کو سہولیات فراہم کرنا ان کی خدمت کا اصل مقصد ہے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کے اس اقدام کو عوام دلی سراہا اور امید کی کہ وہ اسی طرح عوامی شکایت کو فوری طور پر حل کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔