جیوانی: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں کھلی کچہری، عوامی مسائل پر افسران کو ہدایات

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)جیوانی میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں کھلی کچہری عوامی مسائل کے حل کے لیے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں ضلعی افسران کے ساتھ کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی جیوانی اکرم حیات، تحصیلدار اعظم گچکی، انجینیئر ساجد سخی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرحیم بلوچ، ڈی ایس پی پولیس، ایس ایچ او، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر ادریس سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
کھلی کچہری کے دوران عوام نے جیوانی اور ضلع گوادر کے سنگین مسائل پیش کیے، جن میں سب سے زیادہ شکایات غیر قانونی ٹرالنگ محکمہ فشریز کی پیٹرولنگ بوٹس معمولی خرابی کے باعث عرصے سے سمندر میں گشت نہیں کر رہیں، جس کے نتیجے میں ٹرالنگ مافیا آزادانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تعلیمی شعبے میں سائنس اور دیگر اساتذہ کی کمی، جبکہ بنیادی سہولیات میں بجلی اور پانی کی قلت کے مسائل بھی نمایاں طور پر زیر بحث آئے۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ:
جیوانی کے پانی کے دائمی بحران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سنٹ سر سے جیوانی تک پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ موجودہ پی ایس ڈی پی میں جیوانی کے لیے ایک پمپنگ اسٹیشن اور واٹر ٹینکی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
رواں سال کے تمام ترقیاتی فنڈز ضلع گوادر میں بجلی اور پانی کی بہتری کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ بجلی کے کھمبوں ،لائنز اور ٹرانسفارمرز کا سروے مکمل ہو چکا ہے جبکہ جیوانی کے بجلی کے نظام کا بھی سروے مکمل ہو گیا ہے، عوام نے علاقے میں منشیات کے پھیلاؤ اور بڑھتی ہوئی چوری کے واقعات پر بھی تشویش ظاہر کی۔ اس پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیوانی میں منشیات فروشی اور چوری کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے متعلقہ اداروں کی زمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل حل کریں منشیات ایک زہر ناسور ہے اس کے خاتمے کے لیے کوشش کریں ایم پی اے گوادر نے دشت ڈمب میر جت میں روڈ کا افتتاح کردیا جیوانی روبار میں بی ایچ ایو کا افتتاح گرلز ہائی اسکول بواہز ہائی اسکول کوہ سر بازار ار ایچ سی کا دورہ۔ ار او پلانٹ کا دورہ تشویش کا اظہار کرپشن زدہ تھا صرف بلڈنگ اور کچھ نہیں تھا فشریز افس کا دورہ وہاں پتہ چلا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پٹرولنگ اور جنرل دونوں دو مہینے سے غیر حاضر جبکہ سمندر میں ٹرالنگ جاری ہے ماہیگر نان شبینہ کے محتاج ہو رہے ہیں ایم پی اے گوادر نے کہا اس طرح کی حرکت غیر حاضری برداشت نہیں کیا جائے گا ایم پی اے نے وہاں سے گنز کا دورہ کیا عوام سے ملے عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر کوشش کرونگا