تُربت (گدروشیا پوائنٹ) گلزار فوڈ کمپنی کی جانب سے آبسر میں انعامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلوچستان بھر کے بہترین سیلز مین اور ڈسٹری بیوٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی انجمن تاجران کے چیئرمین نثار احمد جوسکی تھے، جبکہ انجمن تاجران مکران کے صدر اسحاق روشن دشتی، سابق صدر حاجی کریم بخش، حاجی نصیم چاہسری، کمپنی کے نمائندے اے ایس ایم تنویر احمد اور اسرار احمد سمیت مختلف کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔
کاروان ٹریڈ کے سربراہ عقیل مراد چاہسری کو پورے بلوچستان میں بہترین سیل کرنے پر موٹرسائیکل گفٹ کی گئی، جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے دوسری موٹرسائیکل انجمنِ تاجران کے چیئرمین نثار احمد جوسکی کے نام نکلی۔
کمپنی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد سیلز ٹیم اور ڈسٹری بیوٹرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں۔
پروگرام میں شریک کاروباری شخصیات نے گلزار فوڈ کے معیار اور عوامی اعتماد پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ سیلز ٹیم کے حوصلے بھی بلند کرتے ہیں
اسٹیج سیکریٹری کے فرائض اے ایس ایم تنویر احمد نے نہایت بہترین انداز میں سرانجام دیے

