تربت(گدروشیا پوائنٹ)تُربت سٹی پروجیکٹ کے تحت ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اے ڈی سی ریونیو کیچ مقبول انور رند، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر بہرام گِچکی، پروجیکٹ انجینئر قاسم گِچکی، ایکئسن یاسر گورگیج، ایس ڈی او یعقوب گچکی، بی اینڈ آر انجینئر عبید شاد، پٹواری انیس زاہد حسین نے دشتی بازار کا دورہ کیا۔
مقبول انور رند نے کہا کہ یہ منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو سہولت ملے۔ اگر کام میں کوتاہی برتی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ عوامی منصوبوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے
اس موقع پر ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر بہرام گچکی نے کہا کہ یہ منصوبہ ماضی میں تعطل کا شکار رہا، تاہم صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی میر ظہور احمد بلیدی کی کوششوں سے 2023 میں اسے نئے شیڈول کے مطابق ریوائز کیا گیا، جس کے بعد تعمیراتی کام میں تیزی آئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھرپور کوشش جاری ہے کہ منصوبے جلد مکمل ہوں تاکہ عوام کی آمد و رفت میں آسانی پیدا ہو تین اہم منصوبوں پر کام جاری ہے عائشہ مسجد سے، ایئرپورٹ چوک تک چاہ سر کراس سے شاہی تمپ تک سڑکوں کی کشادگی اور توسیع شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دکانداروں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے دورے کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہر کی ٹریفک اور کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

