گوادر: ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کی ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن سے ملاقات

گوادر(گدروشیا پوائنٹ) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر کے جنرل سیکرٹری عبداللہ علی حسن نے نیاآباد کرکٹ گراونڈ کے متعلق ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن سے ملاقات کی۔ گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر کے جنرل سیکرٹری عبداللہ علی حسن نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے گوادر نیاآباد کرکٹ گراونڈ کے آوٹ فیلڈ پیچ اور پویلین اور ڈسٹرکٹ کے تمام کلبز کو کٹز بیگ دینے کی درخواست کی۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے بہت جلد نیاآباد گراونڈ کا وزیٹ اور ٹیموں کا کیٹ بیگ دینے اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنے کا یقین دھانی کرا دی۔ اس موقع پر ینگ گلیکسی کرکٹ کلب گوادر کے کپتان امتیاز کریم، بلوچ کرکٹ کلب کے ہلال عزیز اور ظہورشاہ کرکٹ کلب کے عبود بھی ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر نے ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کا شکریہ ادا کیا