تربت(گدروشیا پوائنٹ)ضلع کیچ میں لائیو اسٹاک ویکسینیشن مہم کا آغاز محکمہ لائیو اسٹاک کیچ کی جانب سے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی، سیکریٹری حاجی محمد طعیب لیڈی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فاروق ترین اور ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایات پر ضلع کیچ میں ویٹرنری ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی۔
مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے آبسر پلوچی بازار تربت میں کیا۔ اس موقع پر لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ مہم ضلع کیچ کی تمام تحصیلوں میں جاری ہے اور عملہ مقامی سطح پر سرگرم ہے۔
ان کے مطابق مویشیوں کو دو مہلک بیماریوں انٹریل ٹاکسیمیا اور سی سی پی (Contagious Pleuro Pneumonia) کے خلاف ویکسین دی جا رہی ہے، جو مویشیوں کی ہلاکت اور کسانوں کے لیے بھاری معاشی نقصان کا سبب بنتی ہیں۔
ڈاکٹر حنیف نے کسانوں اور مالدار حضرات پر زور دیا کہ وہ اپنے جانوروں کو لازمی ویکسین لگوائیں تاکہ بڑے نقصانات سے بچا جا سکے

