تربت: بلوچستان اکیڈمی تربت کا ایگزیکٹیو اجلاس، کارکردگی اور آئندہ حکمت عملی پر غور

تربت(گدروشیا پوائنٹ)بلوچستان اکیڈمی تُربَت کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد کی صدارت میں منعقد ہوا. اجلاس میں اکیڈمی کی گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے حکمت عملی طے کرنے پر بحث مباحثہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 اگست کو جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں نئے انتخابات کرائےجائیں گے۔ اجلاس میں چیئرمین نے کتابوں کی اشاعت اور تنظیمی و مالی معاملات پر اراکین کو بریف کیا۔ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین نے اکیڈمی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیئرمین اور اس کی ٹیم کی خدمات کوسراہا۔ اجلاس میں اکیڈمی کے نئے کابینہ کے چنائو کی ذمہ داری تربت پریس کلب کو دی گئی جو کل بدھ کے روز الیکشن شیڈول جاری کرے گا ، اجلاس میں شگراللہ یوسف، اصغر محرم، عبید شاد، احمد عمر، عابد علیم، عارف عزیز، مقبول ناصر، جمال منظور، قدیر لقمان اور محسن بالاچ نے شرکت کی۔