گوادر: جماعت اسلامی کی 84 ویں یومِ تاسیس کی تقریب مرکز الاسلامی میں منعقد

گوادر(گدروشیا پوائنٹ) جماعت اسلامی کی 84 واں یوم تاسیس کی تقریب مرکز الاسلامی میں منعقد ھوئی ۔ تقریب کے مہمان خاص امیر جماعت اسلامی بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا ھدایت الرحمن بلوچ تھے ۔ 84 واں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ھوۓ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا ھدایت الرحمن ۔ استاد خدا بخش ہاشم۔ قائمقام ضلعی امیر سعید احمد بلوچ ۔ سنیئر رھنما حسن الاسلام نے خطاب کرتے ھوۓ کہاکہ جماعت اسلامی صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک مزہبی سماجی ۔ تعلیمی ۔ معاشرتی سمیت لٹریسی اور جدوجہدی جماعت ہے ۔ جماعت اسلامی جیسی جماعت پاکستان کوئی اور نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی بنیاد 75 لوگوں نے 1941 میں ابوالاعلی مودودی کی قیادت میں رکھی گئی تھی ۔ بننے سے لیکر آج تک ان 84 سالوں میں جماعت اسلامی وہی جماعت اسلامی ہے ۔ ان 84 سال جماعت اسلامی کے قربانی کے سال تھے ۔ ان 84 سالوں میں جماعت اسلامی مسلسل الیکشن میں ناکامیوں کے باوجود قائم و دائم ہے ۔ جماعت اسلامی غریبوں کی امیر جماعت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان 84 سالوں میں جماعت اسلامی کے پانچ سو کے قریب کارکنان اسمبلیوں کے رکن بنے ہیں لیکن کسی ممبر پر کوئی بھی کرپشن ثابت نہ ھوسکا ۔ شروع سے لے کر آج تک جماعت اسلامی پوری دنیامیں جدوجہد کررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ملک کے کسی کونے میں بھی سیلاب ۔ آفت اور زلزلہ آتی ہے تو سب سے پہلے جماعت اسلامی کی برادر تنظیم الخدمت پیش پیش رہتا ہے ۔ جماعت اسلامی تحصیل جیونی میں 6 بیٹھک اسکولز چلارہی ہے جبکہ گوادر میں دارالعلوم کے نام سے ایک ہائی اسکول چلارہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے موبائل ھیلتھ یونٹ نے 2 سال تک ضلع گوادر میں خدمات سرانجام دیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے برادر تنظیم ھیلپنگ ھینڈز گوادر کے 200 یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے اسکے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی نے 300 یتیم بچوں کی کفالت کا پروگرام شروع کی ہے جس میں 65 یتیم بچے تاحال رجسٹرڈ ھوگۓ ہیں ۔ جماعت اسلامی گوادر میں 5 ایکڑ پر 25 کروڈکی لاگت سے ایک ھسپتال تعمیر کررہی ہے جس میں منشیات کے عادی لوگوں کا علاج و معالجہ کیا جاۓ گا اور خواتین کے لیۓ دستکاری سینٹر ھوگا ۔ جماعت اسلامی کی کارکردگی ضلع گوادر میں مثالی ہے ۔ تقریب کے آخر میں جماعت اسلامی کے پرچم کشائی بھی کی گئ ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اقبال مولابخش نے سرانجام دیۓ۔