تربت: پیدارک کے بانک چڑھائی پر لاش برآمد، شناخت عثمان ولد مقبول کے نام سے

تربت(گدروشیا پوائنٹ) پیدارک کے مقام بانک چڑھائی پر ایک شخص کی لاش برآمد، لاش ٹیچنگ اسپتال منتقل ، شناخت عثمان ولد مقبول سکنہ پیدارک کے نام سے ہوئی ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق‏ عثمان مقبول کو 24 اگست کو تربت سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اس سے قبل عثمان مقبول پہلے مرتبہ 2019 میں پیدرک سے جبری گمشدگی کا شکار ہوا تھا، اور 2021 میں بازیاب ہوئے تھے۔