بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے گدروشیا پوائنٹ کے نمائندہ عبیداللہ بلوچ کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک ناروے اور انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کے حامل کھلاڑی سبحان کریم کا اپنے آبائی شہر گوادر پہنچنے پر بلوچ فٹبال نے استقبال کیا انڈر 16 میں پاکستان فٹبال کی جانب سے ناروے اور انگلینڈ میں شاندار کارکردگی پر گوادر شہر میں ان کا شاندار استقبال کیاگیا ہے جب سبحان کریم بلوچ فٹبال کلب کی جانب سے استقبالیہ ان پہ گل پاشی کی گئی اور اس موقع پہ گوادر کے معروف سیاستدان و نیشنل پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن اشرف حسین بلوچ فٹبال کلب گوادر کے سرپرست اعلیٰ ناگمان عبدل اور صدر و کوچ کیپٹن اللّٰہ بخش عارف ،ودیگر نے ان کا استقبال کیا ہے بلوچ فٹبال کلب کی جانب ان کے اعزاز میں ایک سادہ و پروقار ٹی پارٹی کا اہتمام بھی کیاگیا ہے جس میں بلوچ فٹبال کلب گوادر کے کھلاڑیوں و سابق عہدیداران اور پریس کلب گوادر کے رپورٹرز کو مدعو کیا گیا ہے اس موقع پر واجہ اشرف حسین ، کپٹن اللّٰہ بخش عارف ، حاجی بابو اور سبحان کریم کے والد نے اپنے مختصر کلمات میں کہاکہ سبحان کریم جو آج ہم موجود ہیں انتہائی خوشی اور قابلِ تحسین و عزاز کی بات ہےکہ گوادر کے نوجوان کھلاڑی نے بیرون ملک نہ صرف اپنے شہر گوادر کانام روشن کیا ہے بلکہ بلوچستان و پاکستان کا نام روشن کرکے ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،ہم توقع رکھتے ہیں کہ سبحان کریم آئندہ بھی اپنے اعزار کو برقرار رکھنے کے لئے انتھک محنت کریں گے پروگرام کے اختتام پر بلوچ فٹبال کلب گوادر کے سرپرست ناگمان عبدل نے فٹبال ، ان کے فرزندان معاز اور فائز نے پرفیوم اور بلوچ فٹبال کلب نے اعزازی شیلڈ پیش کیا آخر میں بلوچ فٹبال کلب گوادر کے عہدیداران نے مختصر مدت کی اطلاع پر پروگرام میں شرکت کرکے فٹبال دوستی کا ثبوت پیش کیا ہے جن کے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔

