گوادر: کلاچ کے مختلف علاقوں کا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا دورہ، عوامی دیوان کا انعقاد

گوادر(گدروشیا پوائنٹ) ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا کلاچ کے مختلف علاقوں کا دورہ اور مراکز صحت کا افتتاح، اسکول کا بھی دورہ اور عوامی دیوان کا انعقاد قائد حق دو تحریک بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے آج کلاچ نلینٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جبکہ ہاری بیلار اور اسحاق بازار کلاچ میں بنیادی مراکز صحت کا افتتاح کیا اور دوائیں بھی فراہم کیں
مولانا ہدایت الرحمان نے بل ہڈوکی میں اسکول کا دورہ کیا اور اسٹاف و طلباء سے حال احوال بھی کیا اس کے علاوہ کلاچ کے مختلف علاقوں کے ہوٹگ کے تعمیراتی و مرمتی کام کا جائزہ بھی لیا گیا جہاں 36 ہوٹگ کے کام جلد مکمل ہونے کی توقع ہے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مختلف عوامی دیوان بھی منعقد کئے اور لوگوں سے ان کے مسائل سنے جبکہ مختلف تعزیتی مجالس میں بھی شرکت کی ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے