گوادر(گدروشیا پوائنٹ)میر ندیم بلوچ نمائندہ قومی اسمبلی کے ممبر ملک شاہ گورگیج نے کلانچ بیلار اور گرد و نواح کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے بعد حاجی ملک شاہ گورگیج کی بھرپور کوششوں اور جدوجہد کے نتیجے میں بالآخر عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ اب مقامی آبادی کو روزانہ 8 ٹینکرز باوزر کے ذریعے پانی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ڈیم خشک ہونے کے باعث کلانچ بیلار سمیت دیگر قریبی علاقوں میں عرصہ دراز سے پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا تھا۔ عوام کی اس بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے حاجی ملک شاہ گورگیج اور میر ندیم بلوچ نے دن رات محنت کی۔ ان کی کاوشوں کے نتیجے میں چیف سیکریٹری پی ایچ ای، ڈپٹی کمشنر گوادر، اور ایکسئین پی ایچ ای مومن بلوچ کی قیادت میں محکمہ پبلک ہیلتھ نے باقاعدہ ٹینڈر کی منظوری دے دی جس کے بعد کلانچ بیلار اور اس کے قریبی علاقوں میں روزانہ 8 باوزر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی سپلائی کا عملی آغاز ممکن ہوا۔
عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے حاجی ملک شاہ گورگیج ہمیشہ صفِ اوّل میں نظر آتے ہیں۔ ان کا ویژن یہ ہے کہ پانی، بجلی، صحت، تعلیم اور سڑکوں کے مسائل جیسے بنیادی عوامی ضروریات کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات میسر آئیں اور ان کی زندگی میں آسانی پیدا ہو۔ کلانچ بیلار میں پانی کی فراہمی نہ صرف ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ یہ عوامی خدمت کے جذبے اور عملی جدوجہد کی ایک روشن مثال بھی ہے۔

