گوادر: پہلا آل گوادر مرحوم رحیم بخش ناک آؤٹ ٹورنامنٹ، کنگ کوبرا کرکٹ کلب کی 70 رنز سے فتح

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)آج پہلا آل گوادر مرحوم رحیم بخش ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا چٹھا میچ کنگ کوبرا کرکٹ کلب گوادر اور چنگچی اسٹا کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا. جو کنگ کوبرا کرکٹ کلب گوادر نے میچ کو 70 رن سے اپنے نام کیا.
آج کے میچ کے مہمان خصوصی انجینئیر شہاب شمبے زئی صاحب تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارک باد دی. اور ٹورنمنٹ کمیٹی کو 15 ہزار روپے ننقد دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے دونوں ٹیموں سے بھی ملاقات کی اور اسپورٹس سے منسلک رہنے کی تلقین کی اور ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی. آج کے میچ کے بہترین کھلاڈی رحمان تھے جنھوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے ٹیم کے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر مہمانان میں ڈسٹرک گوادر کرکٹ ایسوسیشن کے سیکریٹری عبداللہ علی حسن اور رگام محمد بھی شامل تھے۔