پسنی: گرج چمک کے ساتھ بارش بجلی کی فراہمی معطل فیڈر ون اور ٹو بند

پسنی(گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں اور معمولاتِ زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔

پسنی فیڈر ون اور فیڈر ٹو سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے جس کے باعث پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔