کوئٹہ(گدروشیا پوائنٹ)کوئٹہ اور تربت کے شہریوں کے لیے خوشخبری, حکومت بلوچستان نے سفری سہولیات بہتر بنانے کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کے مطابق گرین بس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد مزید 21 نئی بسیں خریدی گئی ہیں، جن میں سے 17 کوئٹہ اور 4 تربت کے لیے مختص ہیں۔
کوئٹہ میں عوام کی سہولت کے لیے 5 پنک بسیں خواتین کے لیے مخصوص ہوں گی، جبکہ 12 گرین بسیں مختلف روٹس پر دوڑتی نظر آئیں گی۔
تمام بسوں کی انسپیکشن مکمل ہوچکی ہے اور یہ بسیں جلد سڑکوں پر چلنا شروع کر دیں گی، جس سے روزانہ 40 سے 50 ہزار شہری معیاری اور محفوظ سفر کر سکیں گے۔

