تربت: بلیدہ گلیسر میں فائرنگ سے شہری قتل، لاش برآمد

تربت(گدروشیا پوائنٹ) تحصیل بلیدہ کے علاقے گلیسر میں ایک شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی شناخت بوہیر ولد دلجان سکنہ گلیسر کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنے کھجور کے باغ سے گھر واپس آرہا تھا کہ موسٰی بازار کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔