تمپ(گدروشیا پوائنٹ)نیشنل پارٹی تحصیل تمپ کی کابینہ کا اجلاس تحصیل صدر ڈاکٹر نورزمان بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمانِ خصوصی بزرگ رہنماء مبصر واجہ محمد بخش بلوچ تھے۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث آئے۔
نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ہر فورم پر اپنی قوم کی نمائندگی کرتی چلی آرہی ہے۔ نیشنل پارٹی اپنے کارکنوں کی حفاظت سے بخوبی آگاہ ہے۔ تحصیل تمپ میں نیشنل پارٹی کی کارکردگی عوام پر روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔ بلوچ قوم کی نمائندہ جماعت نیشنل پارٹی ہے۔
نیشنل پارٹی کے ذمہ داروں کو اپنے کردار و عمل کا احساس اور مستقبل کا مکمل ادراک ہے، یہی وجہ ہے کہ پارٹی ہائی کمان ہر فورم پر اپنا موقف پیش کرتی آرہی ہے۔ نیشنل پارٹی کا ہر کارکن اپنے اصولی مؤقف پر قائم و دائم ہے۔
اجلاس میں تحصیل تمپ کے نائب صدر وہاب بلوچ، جنرل سیکریٹری جہانگیر حفیظ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری نذیر احمد، انفارمیشن سیکریٹری حاجی مسلم یعقوب، رابطہ سیکریٹری عادل اقبال جبکہ ضلعی کیچ کابینہ کے نمائندہ لیبر سیکریٹری مسعود جلیس موجود تھے۔

