پشاور(گدروشیا پوائنٹ)نمائندہ خصوصی کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب اور بارشوں نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ صوبے بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 337 ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان ضلع بونیر میں ہوا جہاں 213 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ شانگلہ میں 35، مانسہرہ میں 23، باجوڑ میں 21، بٹگرام میں 15، سوات میں 20 اور لوئر دیر میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
اس کے علاوہ ضلع مہمند میں 5 افراد اس وقت جاں بحق ہوئے جب امدادی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔
سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سینکڑوں مکانات تباہ جبکہ درجنوں دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

