تمپ(گدروشیا پوائنٹ)تمپ کے علاقے گومازی میں آج سوموار کی شام کو نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ آبادی پر گرنے سے تین بچے متاثر ہوئے۔ عینی شائدین اور اہلخانہ کے مطابق زخمی بچوں میں عبداللہ ولد فہد، محمد ولد غفور، اور فاضل ولد فیصل شامل ہیں جو مدرسے سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے.مارٹر سے 12 سالہ محمد ولد عبدالغفور وفات ہوا.جبکہ دو زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال بھیجا گیا

